30 جون، 2016، 1:19 AM

امریکی ڈرون حملوں کے نتیجے میں طالبان دہشت گردوں کی پسپائی

امریکی ڈرون حملوں کے نتیجے میں طالبان دہشت گردوں کی  پسپائی

افغان حکا م کے مطابق امریکی ڈرون حملوں کے دوبارہ آغاز ہونے سے طالبان دہشت گرد جنگ کے میدان میں کمزور اور پسپا ہورہے ہیں اور اس سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت بھی محدود ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان حکا م کے مطابق امریکی ڈرون حملوں کے دوبارہ آغاز ہونے سے طالبان دہشت گرد جنگ کے میدان میں کمزور اور پسپا  ہورہے ہیں اور اس سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت بھی محدود ہوگئی ہے۔افغان وزارت دفاع کے حکام کے مطابق امریکی ڈرون حملوں کے نتیجے میں طالبان کے متعدد قیدخانے تباہ ہوگئے جبکہ طالبان دہشت گردوں کو کافی جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ صرف صوبہ قندوز میں گذشتہ 8 دن کے دوران ہونے والی فضائی کارروائیوں میں طالبان کے 50 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں 7 اہم کمانڈر بھی شامل تھے۔یہ فضائی کارروائیاں صوبہ ہلمند، نگرہار، اور باغلان میں بھی کی گئیں تھی جس سے طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو بڑی تعداد میں جانی نقصان اٹھانا پڑا۔افغان وزارت دفاع کے نائب ترجمان محمد راد منیش کا کہنا تھا کہ 'امریکی ایئرفورس کی مدد سے افغان فورسز نے طالبان کو اہم علاقوں میں نقصان پہنچایا ہے'۔افغان کے شمالی علاقوں میں فوج کے عہدیدار سید قربان موسوی کا کہنا تھا کہ طالبان امریکی فضائی حملوں سے بہت خوفزدہ رہتے ہیں اور طالبان دہشت گرد ایک علاقے میں 10 منٹ سے زیادہ نہیں ٹھہرتے۔

صوبہ قندوز کے پولیس چیف قاسم جنگل باغ کا کہنا تھا کہ افغان فورسز کی جانب سے قندوز شہر میں کیے جانے والے آپریشن سے 15 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں، جس میں تنظیم کے اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔

News ID 1865127

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha